24 فروری 2014 - 20:30
شام کے خلاف امریکی سازشوں کا راز فاش

شام کے خلاف امریکہ اور اس کےاتحادیوں کی بڑھتی ہوئی سازشوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے اور ان سازشوں کا راز فاش ہونے سے بحران شام میں مغربی حکومتوں اور علاقے میں ان کے اتحادیوں کا کردار پہلے سے زیادہ نمایاں ہوگیا ہے۔

ابنا: شام کے خلاف امریکی سازش کے حوالے سے ملنےوالی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ ، اسرائیل کی حفاظت کے لئے شام کےجنوب میں ایک سیکورٹی بیلٹ قائم کرنا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں شامی مخالفین کی کونسل کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مخالفین کو جدید ترین ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی کوششیں جاری ہیں کہا کہ امریکہ شام کے جنوب میں سیکورٹی بیلٹ قائم کرنے کےلئےا یک منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کا مقصد اردن کی سرحدوں اور مقبوضہ زمینوں کی حفاظت کرنا ہے۔ شامی مخالفین کی کونسل کےسابق سربراہ برہان غلیون نے روزنامہ القدس العربی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آزاد فوج یا اس کی بعض بٹالین کو مغربی حکومتوں اوراس کے علاقائی اتحادیوں کےذریعےجدید ترین ہتھیاروں سےمسلح کرنے کےموضوع پر کوئي تنازعہ نہيں ہے کیونکہ یہ فیصلہ کیا جاچکا ہے اور اس وقت اس پرعمل درآمد ہورہا ہے اوراینٹی ایرکرافٹ سمیت جدید ترین ہتھیاروں کوشام بھیجے جانے کےلئے لیجسٹیک مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ ان حالات میں اردن کے دارالحکومت امان میں امریکہ ، صہیونی ریاست اور سعودی عرب کا جوائنٹ میلٹری آپریشن روم تشکیل پانے کی خبریں بھی مل رہی ہيں۔ اردن میں شام کے سفیر بہجت سلیمان نے اس خبرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس تناظر میں شام کی جنوبی سرحدوں میں پانچ ہزار غیرملکی دہشتگرد پہنچ چکے ہيں جبکہ پانچ ہزار مزید دہشتگرد ملک کے اندر موجود ہيں جنھیں امریکہ، صیہونی حکومت اور سعودی عرب نے ٹریننگ دی ہے۔

.......

/169